Print this page

سارا پیسہ میٹرو ٹرین اور سڑکوں پر لگا کر عوام کو صحت اور تعلیم سے محروم رکھا گیا، علامہ مبارک علی موسوی

29 جنوری 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نےکہاہے  کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے سارا عوامی پیسہ سڑکوں اور میٹرو منصوبوں پر لگا دیا۔ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا۔ شہباز شریف پچھلے 9 سال سے پنجاب پر حکومت کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے طویل دور اقتدار میں اسپتالوں کےنظام کو بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔ پورے پنجاب میں سینکڑوں غریب لوگ سوائن فلو کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن خادم اعلیٰ محض جلسے جلوسوں اور دوروں میں مصروف ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو عوام کی مشکلات کا احساس ہوتا تو آج 9 سال بعد اسپتالوں کا یہ حال نہ ہوتا۔ سرکاری اسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کو رکھا جاتا ہے اور ان کے دور اقتدار میں خواتین اسپتالوں کے باہر سڑکوں کو بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہیں۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شہباز شریف کو سمجھائے کہ ترقی صرف سڑکیں بنانے سے نہیں آتی بلکہ شہباز شریف کو چاہیے کہ لاہور سے باہر نکل کر پنجاب کے باقی اضلاع پر توجہ دیں اور اپنی ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں کو شامل کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree