Print this page

حکیم الامت علامہ اقبال مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے کوشاں رہے، انہی روایات کو زندہ کرنا ہوگا، علامہ عبد الخالق اسدی

09 نومبر 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم اقبال ؒ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کیلئے نئے وطن کا نظریہ دیا، شاعر مشرق نے اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں، اقبالؒ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی عظمت کے مغرب و مشرق یکساں طور پر معترف ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اجداد کے خواب کو پورا کرنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی، اقبال کی تعلیمات کے مطابق مل کر اپنے ملک وقوم کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہماری ادبی حیثیت کو تسلیم کیا جانا خوش آئند ہے، قوم کی خودی کو بلند کرنا ہے، جگہ جگہ علم و ادب کے پھول کھلے نظر آتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی روایت اپنانا ہوگی، کتاب کا کلچر آج بھی موجود ہے، ادبی محفلیں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں، ادیب ہی قوم کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنی زندگی اور معاشرہ کو سنوارنے کیلئے اقبال کے پیغام سے بے حد مدد مل سکتی ہے۔ اقبال مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے کوشاں رہے، انہی روایات کو زندہ کرنا ہوگا، برصغیر کے مسلمان اس عظیم رہنما کی انمول خدمات کیلئے ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کی سب سے زیادہ ضرورت آج ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree