Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ مری، عہدیداران سے ملاقات

07 فروری 2024

وحدت نیوز(مری)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ ضلع مری کا وزٹ ۔ ضلعی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان ضلع مری جناب سید حیدر شاہ نقوی کی دعوت پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ مری بھمروٹ سیداں پہنچے جہاں پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں انتخابی پالیسی سے جو مرکز نے دی ہے اس سے آگاہ کیا اس کے بعد صوبائی صدر نے اپنے وفد کے ہمراہ دربار بابا لال شاہ پہ حاضری دی اور ان کے پوتے کے انتقال پر ان کی مجلس ترحیم  میں شرکت کی اور ان کے لواحقین سے تعزیت پیش کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کروائی۔ ضلع راولپنڈی کی ضلعی کابینہ کے معزز اراکین بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree