پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار محترمہ سلیم بی بی کی ایم ڈبلیوایم چنیوٹ کےرہنماؤں سےملاقات،تمام مکاتب فکر کے علماءکوعلامہ راجہ ناصرعباس کی پیروی کی تلقین

07 فروری 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ)پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ محترمہ سلیم بی بی کی مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھوانہ کے رہنماؤں کے ساتھ کارنر میٹنگ ۔محترمہ سلیم بی بی امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر محمد عباس سقفی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ  کے ساتھ  کارنر میٹنگ ۔ محترمہ سلیم بی بی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھوانہ میں باقاعدہ مجلس وحدت مسلمین کا تحصیل سیٹ اپ موجود ہے ۔جس کے تحصیل صدر جناب علامہ محمد عباس سقفی ہیں ۔ مجھے ان سے اور انکی پوری ٹیم سے ملکر بہت خوشی ہے ۔

 مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین نے ہمیشہ حق بات کہی ہے اور سچ کا ساتھ دیا ہے ۔ ہماری کوشش اور جدوجہد پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہے ۔ مین آج محمد عباس صاحب کی گفتگو سن کر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ہم سب کا مقصد ایک آزاد اور روشن پاکستان ہے جس کے لئے ہم تگ ودو کر رہے ہیں ۔ کاش ہمارے ملک میں دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جیسی سوچ کے مالک ہوتے ۔ ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا کٹھن ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔

علامہ ڈاکٹر محمد عباس سقفی نے کہا کہ ہمارے قائد وحدت کا حکم ہے کہ ہم اپنے اپنے حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا ساتھ دیں ۔ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ،داخلی خودمختاری ،آزاد فیصلہ سازی کی خاطر ہم نے ملکر چلنا ہے ۔ اور ہمارے دشمن اسی سے گھبرا رہے ہیں ۔ ان شاءاللہ 8 فروری پاکستان کی فتح ہوگی اور ملت غیور پاکستان کامیاب ہوگی ۔ اس کارنر میٹنگ کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھوانہ یونٹ ضلع چنیوٹ نے کیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree