ظلم اور جبر کے اس دور میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے وفا نبھائی ہے ، سردار لطیف کھوسہ

04 فروری 2024

وحدت نیوز(لاہور) سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ، معروف قانون دان سابق گورنر پنجاب و امیدوار پاکستان تحریک انصاف برائے نیشنل اسمبلی جناب لطیف کھوسہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا اورمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سردار لطیف کھوسہ صاحب نے مجلس وحدت کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ظلم اور جبر کے اس دور میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے وفا نبھائی ہے اور اپنے کیے گئے معاہدہ کی پاسداری کی ہے ۔ جیسا کہ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے ۔ اور حضرت علی علیہ السّلام کا قول نقل کیا ہےکہ " ہم ہرظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں " ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے جن سے معاہدہ کیا ہے وہ ظالم نہیں ہیں ۔ وہ ہمیشہ سے ہر میدان میں مظلوم کے مددگار نظر آئے ہیں ۔

آخر میں سردارلطیف کھوسہ صاحب نے جناب صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی ، جناب مرزا امیر عباس ،جناب صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب، صوبائی آفس سیکریٹری اور تمام ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے تمام موجود معزز ممبران تھے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ آپ نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور آخر تک ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree