علامہ راجہ ناصرعباس کی قدرومنزلت ہم جانتے ہیں جن کے بیانات نے ہمیں مشکلات میں حوصلہ دیااور حالات کو فیس کرناسکھایا، پی ٹی آئی امیدوار ظہیرعباس کھوکھر

04 فروری 2024

وحدت نیوز(لاہور) امیدوار پاکستان تحریک  برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 127 جناب ظہیر عباس کھوکھر کی اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ ۔لاہور آمد صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب نے اپنی کابینہ کے معزز اراکین کے ہمراہ ملک ظہیر عباس کھوکر کوخوش آمدید کہاملاقات بڑے ہی اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر صاحب نے کہا کہ مجھے آتے ہوئے بلکل محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی دوسری پارٹی کے آفس جا رہا ہوں بلکہ ایسے محسوس ہوا جیسے میں اپنے ہی (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹریٹ میں جارہا ہوں اور یہاں آکر اپنائیت محسوس ہوئی ۔ یہاں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران سے ملکر بہت خوشی محسوس ہوئی ۔ ہم سب کا وژن ایک ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے جس طرح سے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور آج بھی کھڑے ہیں ۔ اگرچہ ہم جانتے ہیں بحیثیت پارٹی ان پر کتنا دباؤ ہے مگر وہ ایک مخلص وفادار کی طرح اپنے وعدے کا پاس نبھا رہے ہیں ۔

 میں آکر یہاں آپ بھائیوں کی خدمت میں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں کہ آپ سب خوش نصیب ہیں آپ کا قائد ایک قومی اور دینی لیڈر ہے ۔ ان کی قدر ہم جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی جس مشکل حالات سے گزر رہی تھی ان کے بیانات اور سوشل میڈیا پر ان کے کلپس سن کر ہمیں حوصلہ ملتا تھا ۔ ہمیں انہوں نے مشکل میں کیسے فیس کرنا، سیکھایا ہے ۔ عمران خان اور قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا وژن ایک ہے ۔ آپ بھائیوں نے جو محبت دی اور الیکشن کمپین کے حوالے سے جو ہمیں عزت بخشی ہے میں تہہ دل سے آپ سب کا بالخصوص مرزا امیر عباس صاحب ، علامہ علی اکبر کاظمی اور ان کی ٹیم کا ، ضلع لاہور کے ساتھیوں اور علامہ اقبال ٹاؤن کے صدر سید فیضان کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے عزم میں اضافہ کیا اور ہمیں الیکشن 2024 ء کی کمپین میں مکمل سپوٹ کی یقین دھانی کرائی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree