ایم ڈبلیوایم کا اسلام آباد کے تینوں انتخابی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کااعلان

02 فروری 2024
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر اسداللہ چیمہ کی سربراہی میں وفد کی رہنما تحریک انصاف ایڈووکیٹ شعیب شاہین امیدوار این اے-47 سے ان کے الیکشن آفس میں ملاقات اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر ضلعی صدر اسداللہ چیمہ نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد انتہائی قومی اہمیت کے حامل اصولوں کی بنیاد پر ہے جن میں آزاد خارجہ پالیسی و داخلی خود مختاری سمیت مضبوط معیشت اور آئین وقانون کی بالادستی سر فہرست ہیں، اظہار رائے کی آزادی، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی بھی اشتراک عمل کے بنیادی نکات میں شامل ہیں۔ ضلعی صدر نے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے تمام کارکنان کو اسلام آباد کے تینوں انتخابی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے اور ان کیلئے ڈور ٹو ڈور بھرپور کیمپین کی تاکید بھی کی۔ آخر میں ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree