Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ اٹک، ممبر پنجاب اسمبلی سید اعجازبخاری سے ملاقات

14 مئی 2024

وحدت نیوز(اٹک) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب اپنے وفد کے ہمراہ اٹک پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے سید یاور حسین بخاری اور موجودہ ایم پی اے جناب سید اعجاز حسین بخاری جوکہ سید ذوالفقار عباس بخاری کے چچا ہیں اور پی ٹی آئی کے اس وقت ایم پی اے ہیں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس ملاقات میں کئی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ۔ملاقات کے آخر میں سید تحسین حیدر شاہ نقوی کو اتفاق رائے سے ضلع اٹک کا عزاداری ونگ کا صدر منتخب کیا گیا جن سے علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے حلف لیا ۔ اس طرح سید تحسین حیدر نقوی ضلع اٹک کے ضلعی صدر عزاداری ونگ منتخب ہو گئے ۔ حلف برداری کی تقریب میں کافی لوگ موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree