وحدت نیوز(سرگودھا) صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفد کے ہمراہ سرگودھا ڈویژن کا وزٹ ، صوبائی صدر نے اپنے وزٹ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع سرگودھا میں تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی صدر نے برادر سجاد حسین مھدوی کا صوبائی سیکرٹری تبلیغات کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔
علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارالعلوم محمدیہ، علامہ سید ملازم حسین نقوی صوبائی نائب صدر ،ذوالفقار اسدی ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع سرگودھا ، سید وسیم بخاری سابقہ ضلعی صدر مجلس وحدت ضلع سرگودھا ، برادر شجاعت علی ضلعی صدر عزاداری ونگ ضلع سرگودھا ، برادر کمیل حیدر ضلعی صدر وحدت یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے علاؤہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔