Print this page

کردار سازی کونسل کی طرف سےدیاگیا تربیتی نظام کارکنوں کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرئے گا۔ شیخ محمدجان حیدری

01 ستمبر 2024

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین مرکزی کرادر سازی کونسل کے رکن شیخ محمدجان حیدری نے ضلع راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا۔جسمیں ضلع راولپنڈی کے نائب صدر محترم محمد رضا کے بھائی اور رکن کابینہ شیخ حسن کے والد صاحب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔بعداز آں مجلس وحدت مسلمین پنڈی کے نائب صدر مولانا غلام محمد عابدی سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں قدیمی امام بارگاہ میں ہونے والے حملہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

ضلع راولپنڈی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے رکن مرکزی کردار سازی کونسل نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی،ضلعی اور یونٹ مسئولین اور اراکین کےلئے اجراء شدہ تربیتی نظام کے منظم اور مسلسل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس پروگرام کو تمام مسئولین اور کارکنان کے لئے یکساں مفید قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن نہج البلاغہ،صحیفہ سجادیہ،اور فقہی احکام ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہےخصوصا مجلس وحدت جیسی الہی جماعت میں کارکنوں کےلئے قرآن وسنت کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree