Print this page

اگر امت مسلمہ قرآن اور اہلبیت سے متمسک ہوجائے تو یقیناًنجات پائے گی، علامہ اقتدار نقوی

22 جولائی 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم امہ اگر قرآن کو اپنے لئے آئین و دستور بنائے تو دنیا کا نقشہ تبدیل ہوسکتا ہے، قرآن نکتہ اتحاد امت اور وحدت المسلمین کا آئینہ دار ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم پر وہ حکمران مسلط ہیں جنہوں نے قرآن کو پس پشت ڈال رکھا ہے، اگر اسلامی ممالک کے حکمران قرآن کے طارق نہ ہوتے تو امت مسلمہ اس طرح خوار نہ ہوتی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ’’نزول قرآن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گرد و تکفیری گروہ قرآن کی آیات مطہرہ کو گلے کاٹتے ہوئے، بے گناہوں کو خون میں نہلاتے ہوئے اور انسانوں کی لاشوں کی توہین کرتے ہوئے استعمال کر رہے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں نشر کر رہے ہیں، اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کتاب ہدایت و رہنمائی سے دنیا کو بیزار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایسے تکفیری و اسلام دشمن ایجنٹوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور انہیں ناکام بنانے کی حکمت عملی بنانا ہوگی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر اور مولانا مظہر عباس صادقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree