Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا 2 روزہ اجلاس شروع، بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور پر غور

27 اپریل 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا دو روزہ اجلاس ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی زیرصدارت لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور پولیٹیکل سیکرٹریز شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ڈبلیوایم سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی مسئولین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے بھی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو روزہ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree