Print this page

جنت البقیع میں دختررسول ، اصحاب رسول اور ازواج رسول (ص)کے قبور کی توہین دراصل توہین رسالت ہے، ایم ڈبلیوایم سیالکوٹ

29 جولائی 2015

وحدت نیوز( سیالکوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلعی کابینہ سیالکوٹ کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت جناب آغا قیصر نواز (سیکرٹری جنرل سیالکوٹ) نے کی جس میں کابینہ کی جانب سے انہدامِ جنت البقیع کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔ قرار داد میں سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مزاراتِ مقدسہ کی فوری تعمیر کی جائے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رُکن جناب سجاد حسین بیگ صاحب نے خصوصی شرکت کی اور کابینہ کے تعمیری اقدامات کو سراہا۔نیز اجلاس کے دوران برسی شھید قائد عارف الحسینی کے اجتماع میں شرکت اور اجتماع کو رونق بخشنے کے لئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree