Print this page

مجلس وحدت مسلمین نے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

19 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبے نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پاس کرایا گیا ایکٹ بنیادی طور پر آئین پاکستان کی روح کے منافی اور جمہوری روایات سے متصادم ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ضیاء کے آمرانہ دور کی یاد لاتا ہے جس کے ذریعے سے غیر جماعتی الیکشن کرائے گئے تھے، اس عمل سے جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا اس کی تمام تر ہمدردیاں حکومت کے ساتھ ہوں گی، یوں غیر اعلانیہ طور پر ارکان کی خرید و فرخت کا عمل شروع ہوجائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل ونگ نے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا ہے جو سیاسی شعبے کے مشیر فدا حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگا۔ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree