Print this page

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 2روزہ دورے پر کل ملتان پہنچیں گے

11 فروری 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کل بروز ہفتے کو گیارہ بجے دن دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران ملتان میں مختلف معززین شہر، وکلاء ، تنظیمی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری ملتان میں وفات پا جانے والی اہم شخصیات کے خانوادگان سے اظہار تعزیت کریں گے۔ ثقلین نقوی کے مطابق مختلف شخصیات کی جانب سے اُن کے اعزاز میں مختلف تقاریب میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اتوار کو میڈیا کے اعزاز میں دی گئی نشست میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree