Print this page

مجلس وحدت نے یوم حج پر یوم دعائے عرفہ منانے کا اعلان کر دیا

14 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور انارکی کے خاتمہ کیلئے یوم حج کے موقع پر ملک بھر میں یوم دعا ئے عرفہ منانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں دعائے عرفہ کا مرکزی اجتماع امام بارگاہ گلستان زہرا بھیکے وال وحدت روڈ میں ہو گا۔ دعائے عر فہ کے اجتماع سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے مرکزی اجتماع میں ہزاروں فرزندان اسلام شریک ہونگے پنجاب کے تمام اضلاع دعائے عرفہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

یوم عرفہ منانے کا اعلان علامہ عبدالخالق اسدی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں پورے ملک بالخصوص پنجاب کے حالات اور محرم الحرام کے حوالے سے پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لیا گیا علامہ اسدی کا کہنا تھا پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار عدل، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنا ہے طالبان کیساتھ مذاکرات کر کے حکومت پاکستان نے محب وطن شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اس کے لئے آپریشن ہی کی جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree