Print this page

کامیاب القدس ریلیوں کے انعقاد پر آئی ایس او کے جوان لائق تحسین ہیں ، علامہ اسدی

27 جولائی 2014

وحدت نیوز(لاہور) یوم القدس کے موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام کا سٹرکوں پر نکلنا عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف ریفرنڈم ہے دنیا بھر کے ہر مہذب انسان نے یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ اسرائیل کا وجود دنیا کی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نےالقدس کمیٹی کے ارکان سے خطا ب میں کیا ۔علامہ عبدالخالق اسدی نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی ہیں جنہوں نے پاکستان میں امت مسلمہ میں آزادی بیت المقدس کی تحریک اور یوم القدس کی اہمیت کو اجاگر کیا الحمداللہ آج ہر مکتب فکر جمعتہ الوداع کو یوم القدس ایک فرض عبادت سمجھ کر مناتے ہیں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ عرب کے بے حس حکمران فلسطینیوں کو صدقہ خیرات کے اعلانات کرنے کے بجائے یہود و نصاریٰ سے اپنے تعلقات کی خاتمے کا اعلان کرئے انہی عرب حکمرانوں کے مال سے مظلوم نہتے فلسطینیوں پر یہود و نصاریٰ بارود کی بارش کر رہے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ کا مسلمانوں کو درپیش مسائل سے کوئی تعلق نہیں یہ ادارے  اسرائیل اور مغرب کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree