Print this page

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، علی حسین نقوی

01 ستمبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں میں پیدا شدہ دوریاں ختم کرنے کا سبب بنے گا۔کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے احساس محرومی کا خاتمہ ھوگا جو کہ ملک کی ترقی کا باعث باعث ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سندھ سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree