Print this page

کراچی،شہید قاری محمد کاظم کی نماز جنازہ میں ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی شرکت

26 جنوری 2017

وحدت نیوز (کراچی) گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلستان جوھر میں کالعدم تکفیری جماعت کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے قاری محمد کاظم کی نمازِ جنازہ  علامہ مرزا یوسف حسین کی اقتداء میں نمائش چورنگی پر ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں شھید کے سسر اور مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد حسین کریمی اور دیگر اہلِ خانہ سمیت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں علامہ سید علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا صادق جعفری،میر تقی ظفر،صوبائی رہنماء ناصر حسینی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی بعد ازاں شھید قاری محمد کاظم کی تدفین قبرستان وادی حسین ؑ میں عمل میں آئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree