Print this page

ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں سہولت کاروں کو بلاتاخیرسزائیں دیئے بغیر ممکن نہیں ،علامہ مقصودڈومکی

24 فروری 2017

وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات  اولیاء اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں سہولت کاروں کو بلاتاخیرسزائیں دیئے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کے مٹھی بھر دہشتگرد حکمرانوں کی سر پرستی میں اپنے عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کرنے والے وہی یذیدی ہیں جنہوں نے شام ،عراق، میں آل رسول علیہ السلام سمیت پاکستان میں اولیا ء اللہ کے مزارات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت بخوبی آگاہ ہے کہ کن کن مدارس میں یہ دہشتگرد تربیت ہارہے ہیں ملک میں نیشنل ایکشن پلان ایک مزاق بنتا جارہا ہے سندھ سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کے خلاف عوام کی نگاہیں افواج پاکستان کی جانب ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree