Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈوالہیار کے تحت شاندار جلوس جشن ولاء کا انعقاد، حسینیوں کا سمندر امنڈ آیا

03 مئی 2017

وحدت نیوز(ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈوالہیارکے زیر اہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن پاک ولادت باسعادت امام حسین ؑ اور حضرت عباس علمدار ؑ ریلی کا انعقاد کیا گیا، یہ جلوس ولاءمرکزی مسجد علی ابن ابی طالب ؑ راحب محلہ ٹنڈوالہیارسے نکالا گیا جس میں شیعہ سنی عوام سمیت معززین شہر ، سیاسی وسماجی شخصیات ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، واضح رہے شدید گرمی اوردھوپ کے باوجود اس شاندار میں ہزاروں کی تعداد میں بلاتفریق شہریوں کی شرکت قابل رشک تھی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree