Print this page

ایم ڈبلیوایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گئی،علی حسین نقوی

05 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) نوجوانوں کے زریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گئے ۔نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں ۔سازش کے تحت نوجوانوں کو قتل و غارت کی سیاست میں دھکیلا گیا۔پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔ سیاست دانوں نے نوجوانوں کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا ،ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گئی ۔یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیات علی حسن نقوی نے شہید حسینی ہال ملیر جعفری طیار میں یوتھ کنونش میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابد،سیکرٹری یوتھ کراچی ڈویژن یاور عباس ،ضلعی سیکرٹری یوتھ غیور عباس ،کاظم نقوی ،نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرمختار منگی ،رضا رضوی ،حامد حسین و دیگر موجود تھے ۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کے لیے اہم کادار ادا کیا ہے ۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50فیصد سے زیادہ ہے ۔نوجوانوں کی اتنی بری تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کردیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ پر عزام ،بہادر اور جرات مند نوجوانوں کا قافلہ ہے ،انہوں نے کہ اکہ نوجوان ملت جعفریہ اپنے اورقوم کے حقوق کے لیے متحدہوجائیں ،اور ظالم قوتوں ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree