Print this page

ناصر شیرازی کی عدم بازیابی کیخلاف جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا، علامہ دوست سعیدی

16 نومبر 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ دوست علی سعیدی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ہاتھوں ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے خلاف سندھ بھر کے تمام اضلاع کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کراچی کے باہر کیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ دوست علی سعیدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ اس پولیس اسٹیٹ کے بادشاہ ہیں جہاں لاقانونیت، عدم تحفظ اور ظلم و بربریت کا راج ہے، سیاسی مخالفین کو بلاجواز گھروں سے اٹھاکر نجی عقوبت خانوں میں قید کر لیا جاتا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی کو ایلیٹ فورس کی گاڑیوں کے ذریعے اغواء ہوئے دو ہفتے گزر چکے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود انہیں نہ تو عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کی خیریت سے ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور آئین و قانون کی پامالی کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree