Print this page

ناصر شیرازی کے ماورائے عدالت گرفتاری کے خلاف ایم ڈبلیم ایم کا حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

28 نومبر 2017

وحدت نیوز (حیدر آباد) وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ایماء پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماسید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کے ماورائے عدالت اغوا کے خلاف ایم ڈبلیوایم ضلع حیدر آباد کیجانب سے اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، بعد ازاں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے  خطاب کیا،احتجاجی مظاہرے میں  علمائے کرام اور خواتین اور مرد کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت، علامہ احمد اقبال رضوی نے پنجاب حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی صوبائی حکومت ایم ڈبلیوایم کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں ترک کرے ، ناصرشیرازی وطن عزیز کا محب وطن فرزند ہے، ناصرشیرازی کی عدم بازیابی کےخلاف جلد تحت لاہور کا گھیراو کیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree