Print this page

فخرپاکستان شہید اعتزازحسن کے بڑے بھائی مجتبیٰ حسن کی وحدت ہاوس میں ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنماوں سے ملاقات

29 جنوری 2018

وحدت نیوز (کراچی)  فخر پاکستان سینکڑوں معصوم بچوں کی جان بچانے والے شہید اعتزازحسن (ہنگو) کے بڑے بھائی مجتبیٰ حسن کی وحدت ہاوس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژ ن کے رہنماوں سے ملاقات، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے شہید اعتزازحسن کے برادربزرگوار کو پھولوں کا گلدستہ اور علامہ اسحاق قرائتی نے قرآن مجیدتحفے میں پیش کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشرحسن ، میر تقی ظفر، سبط اصغر، مولانا ریاض ، مولانا غلام عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، مجتبیٰ حسن نے اپنے شہید بھائی اعتزازحسن کی شجاعت بھری داستان سنائی اور ان کی زندگانی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی آخر میں انہو ں نے ایم ڈبلیوایم کےرہنماوں کا مہمان نوازی پر شکریہ اداکیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree