Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام ہفتہ ولادت مولا علی ؑ منایاجائے گا، اسداللہ شاہ کاظمی

19 مارچ 2018

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکرٹری جنرل سید اسداللہ شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ  کے یونٹ گھارو اور یونٹ گجو کا تنظیمی دورہ۔ جس میں تنظیم کے سالانہ پروگرموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کے ڈسٹرکٹ کے مختلف یونٹس میں ماہ رجب کی آمد پر ہفتہ ولادت مولا علی ؑمنایا جائےگا۔ جس کا آغاز 11 رجب سے 17 رجب تک مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھ کے مختلف یونٹس میں منایا جائےگا۔ ہفتہ ولادت جشن  شیدول جلد جاری کیا جائےگا،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کی کابینہ اور یونٹس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree