Print this page

منتخب اسمبلی کے ہوتے ہوئے سرزمین بے آئین گلگت بلتستان کو وفاق ایک کالونی کے طرز پر چلانا چاہتا ہے،علامہ مقصودڈومکی

28 مئی 2018

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم کرکے انہیں دوسرے تیسرے درجے کا شہری بنادیا گیا ہے، منتخب اسمبلی کے ہوتے ہوئے اس سرزمین بے آئین کو وفاق ایک کالونی کے طرز پر چلانا چاہتا ہے۔ ستر سالہ محرومی کے شکارعوام کی نہ قومی اسمبلی میں نمائندگی ہے اور نہ سینٹ میں۔ ہم متحدہ اپوزیشن جی بی کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ارباب اقتدار کو فیصلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی اسلامی اور جمہوری شناخت کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree