Print this page

چائنیز قونصل خانے اور لوئر اورکزئی (کلایہ) پر حملہ کرنے والے دھشت گرد ملک و مذھب کے دشمن ہیں،علامہ مقصودڈومکی

23 نومبر 2018

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور آئی ایس او کے زیراہتمام کلایہ اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے اور دھشت گردی کے خلاف ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیرقیادت احتجاجی ریلی نگالی گئی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قوم 80 ہزار شہداء کے خون ناحق کا انصاف مانگتی ہے۔ چیف جسٹس آج کے سانحے کا نوٹس لیں۔ ملک بھر میں دھشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ضروری ہے،کراچی میں چائنیز قونصل خانے اور لوئر اورکزئی (کلایہ) پر حملہ کرنے والے دھشت گرد ملک و مذھب کے دشمن ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree