Print this page

امام زمانہؑ کی نصرت کے ساتھ رھبر معظم کا امریکی مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرانا امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ صادق جعفری

19 مئی 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل اور خطیب جمعہ مرکزی جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن ضلع غربی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن آپ کی قوت کا اندازہ نماز جمعہ کے اجتماعات،عزاداری مظلوم کربلا میں نظم وضبط اور مراجع عظام سے آپ کے مضبوط ربط سے لگاتاہے۔لھذا نماز جمعہ میں شرکت ،منظم عزاداری ،مراجع عظام بلخصوص خط ولایت فقیہ کو زندگی کا حصہ بنایا جائے تاکہ دشمنان اسلام اپنے سازشوں میں نا کام ہوجائےاورہم وقت کے امامؑ کے ظہور میں اھم کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ صورت حال میں شیطان بزرگ امریکہ کی دھمکی صرف ایران کیلئےمختص نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کو للکار اہے۔امام زمانہؑ کی نصرت کے ساتھ رھبر معظم کا امریکی مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرانا امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔وہ وقت ذیادہ دور نہیں ہے انشاء اللہ کہ جب امریکہ اسرائیل اور آل سعود کی ظالم بادشاہت نیست ونابود ھونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree