Print this page

کشمیر کی آزادی کشمیر کے مظلوم عوام کا بنیادی حق ہے جس کو مودی سرکار مسلسل دبائے جا رہی ہے، ایم ڈبلیوایم شکارپور

05 فروری 2020

وحدت نیوز(شکارپور) یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی امام بارگاھ کاظمین جیم خانہ سے نکالی گئی جو شھداء ٹاور سے ہوتی ہوئی پریس کلب لکیدر چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل چودھری اظھر حسین ، ضلعی سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹار ، بابر علی ، نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر کی آزادی کشمیر کے مظلوم عوام کا بنیادی حق ہے جس کو مودی سرکار مسلسل دبائے جا رہی ہے، ہم انڈیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، انشااللہ انڈیا کے خلاف ہم شانہ بہ شانہ ساتھ ہوکر لڑینگے، ہم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی انشااللہ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree