Print this page

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے 10 اکتوبر کو ”وارثان ولایت کانفرنس“ کراچی میں منعقد ہوگی

05 اکتوبر 2015

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں 10 اکتوبر کو عظیم الشان ”وارثان ولایت کانفرنس“ منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ضلع ملیر میں منعقدہ ڈویژنل و ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس، ثمر عباس، عارف علی، حسن عباس سمیت یونٹ سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ حسن ہاشمی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں و کارکنان کی بلا جواز گرفتاری، شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ، عمائدین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، ملک و اسلام دشمن دہشتگردوں کے ساتھ حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف اور اٹھارہ ذی الحجہ کو ”18 تا 24 ذوالحجہ“ ہفتہ ولایت کو شایان شان سطح پر منانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان 10 اکتوبر کو مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں سالانہ ”وارثان ولایت کانفرنس“ منعقد کرے گی۔

حسن ہاشمی نے کہا کہ وارثان ولایت کانفرنس میں سندھ بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت شریک ہوں گے، ملیر میں منعقد ہونے والی ”وارثان ولایت کانفرنس“ میں سندھ بھر سے علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام تر ذمہ داری ضلعی اور ڈویژنل کابینہ کے مختلف افراد کو سونپ دی گئی ہے، اسی عنوان سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو جلسہ کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کریں گی، اور اس حوالے سے بہت جلد دوسرا اجلاس وحدت ہاﺅس کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ دس اکتوبر کو ہونے والی ”وارثان ولایت کانفرنس“ میں لاکھوں فرزندان اسلام کی آمد متوقع ہے، جو ملت جعفریہ کی تاریخ کا عظیم الشان اور تاریخی اجتماع ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree