Print this page

تا روز قیامت حسینی کردار کے حامل افراد یزیدی کردار کے حامل افراد سے بر سر پیکار رہیں گے،علامہ مختارامامی کاعشرہ مجالس سے خطاب

20 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے مسجد حسنین جعفر طیار، امام بارگاہ عزا خانہ زہرا ، نیو کراچی ، جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن اور امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاؤن میں عشرہ مجالس محرم الحرم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین ؑ کا قیام رہتی دینا کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد اور ہر دور کے یزید کی ذلت و رسوائی کا سبب ہے امام حسین ؑ کے رفقاء اور احباب کی قربانی نے خدا کے فرمان مختصر گروہ کے کثیر پر غالب آنے کی آیت کو حقیقت کا جامعہ پہنایا ۔ انہوں نے کہا کہ یزید ایک شخص نہیں بلکہ ایک کردار کا نام ہے کے روز قیامت دنیا میں حسینی کردار کے حامل افراد یزیدی کردارکے حامل افراد سے بر سر پیکار رہیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree