Print this page

جذبہ حسینی سے سرشارعالمی سطح پر داعش جیسے سنگین فتنے سے اگر کوئی قوت نبردآزماہے تو وہ لشکر خامنہ ایٰ ہے،علامہ کاظم نقوی

20 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (کراچی)عزاداری سید الشہداءمظلوموں کی ظالموں کے خلاف عالمی تحریک کا نام ہے، امامت تا قیامت مینارہ رشدوہدایت ہے،سرزمین مقدس کربلا، نجف،کاظمین،سامرہ اور دمشق کا حقیقی دفاع اصل پیروان ولایت جانوں کے نذرانے پیش کرکے کررہے ہیں ان خیالات کا علامہ سید کاظم عباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے تحت امام خمینی ؒلائبریری سولجر بازارمیں عشرہ مجالس محرم الحرام سےبعنوان ’امامت وہدایت ‘ خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کاکہنا تھا کہ بعد ختم نبوت سلسلہ امامت کا اعلان  امت کی اصلاح ، رہنمائی اور ہدایت کیلئے بحکم خدا نبی کریم ﷺنے کیا،خدا اپنی زمین کبھی اپنی حجت سے خالی نہیں رکھتا ،سلسلہ ہدایت تا قیامت جاری رہے گا، امام حجت کی غیبت میں ولایت فقیہہ بشریت کی رہنمائی اور ہدایت کا الہیٰ نظام ہے جس نے کماحقہ اسلام اور اسلامی تعلیمات کا ہر محاز پر دفاع کیا، عصر حاضر میں اسلامی مقدسات کا تحفظ اگر کوئی قوت اور سپاہ کررہی ہے تو وہ ولی فقیہہ کا لشکر ہے،عالمی سطح پر داعش جیسے سنگین فتنے سے اگر کوئی قوت نبردآزماہے تو وہ لشکر خامنہ ایٰ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree