Print this page

حوثیوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کیئے گئے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتے تو کم از کم ان کی توہین بھی نہ کی جائے، مختار دایو

14 اپریل 2015

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مختیار احمد دایو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان نہیں فالوور ہیں ،عوام کوڈکٹیشن پر عمل کرنے والے وزیر اعظم کی ضرورت نہیں ، جو حوثی پاکستانیوں کو سعودی بمباری سے بچا کر بندرگاہ اور ائیرپورٹ پر لائے وزیر اعظم انہیں باغی اور مجرم قرار دے رہے ہیں ، حوثیوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کیئے گئے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتے تو کم از کم ان کی توہین بھی نہ کی جائے، آج میاں صاحب نے الٹا حوثیوں کی کاروائیوں کی مذمت کر کے اپنے محسنوں کے منہ پر تھوک کر احسان فراموشی ،کم ظرفی اور غلامانہ سوچ کا ثبوت دیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree