Print this page

علامہ مقصودڈومکی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی سابق ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین شاہ سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت

06 جون 2015

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاست علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق رکن قومی اسمبلی سید شہاب الدین شاہ حسینی سے ان کے جوان بیٹے کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کی کرپشن ، بد ترین طرز حکمرانی سے تنگ آکر متبادل کی تلاش میں ہیں۔ سید خورشید شاہ ، قائد حزب اختلاف کی بجائے نواز شریف کے پی اے محسوس ہوتے ہیں۔ حقیقی اپوزیشن نہ ہونے کے باعث عوام کی ترجمانی نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تکفیری گروہ سے متعلق دھشت گردوں نے سب سے بڑہ کر دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے،مجلس وحدت مسلمین نے تکفیری سوچ کو بے نقاب کیا، اور دہشت گردی کے خلاف شیعہ سنی عوام کو متحد کرکے قائدانہ کردار ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree