Print this page

کراچی : ایم پی اے بلوچستا ن اسمبلی آغا رضا کی شیعہ عمائدین سے ملاقات ، عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

21 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں انجمن حسینی کے صدر سمیت مرکزی مسجد کے ٹرسٹیز حضرات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم پی اے سید محمد رضا نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کو نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویژنل سیکریٹری تنظیم سازی میثم عابدی، ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل عباس اشرف، ڈپٹی سیکریٹری جنرل محسن طفیل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree