Print this page

10 اگست کو کوہاٹ میں منعقد ہونیوالا اجتماع ملت کو وحدت کا پیغام اور حوصلہ دیگا، علامہ سبطین الحسینی

05 اگست 2014

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ ہمیں شہید قائد علامہ سید عارف الحسین الحسینی کے مشن کو آگے لیکر چلنا ہوگا، شہید کی برسی کی مناسبت سے 10 اگست کو کوہاٹ میں منعقد ہونے والا تاریخی اجتماع ملت کو وحدت کا پیغام اور حوصلہ دے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے شہداء کے رہبر و فقید قائد علامہ شہید عارف الحسینی کی برسی پر آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ اورکزئی ایجنسی کے لوگ آج بھی قائد شہید سے کس قدر محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع استرزئی پایان کوہاٹ میں منعقد ہوگا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء شریک ہونگے، اس میں آپ لوگوں کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ قائد شہید نے نہ صرف پارا چنار یا اورکزئی میں خدمت نہیں کی بلکہ پورے پاکستان میں آپ جہاں بھی جائیں تو پتہ چلے گا کہ قائد شہید یہاں سے بھی گزرے تھے، اور انہوں نے ہمارے لئے یہ یہ کام کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد شہید نے ہمشہ اپنی ذات صرف اور صرف خدا کے لئے وقف کی، جس موقع پر علامہ عارف الحسینی شہید ہوئے، تو امام خمینی (رح) کی جانب سے آقای جنتی تشریف لائے، تو قائد شہید نے ان کے استقبال کیلئے اپنا چہرہ ان کی طرف کرلیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے قائد سے یہ عہد کریں کہ اے شہید قائد ہم آپ کے مشن کو آگے لے جاتے ہوئے آپس میں وحدت اور محبت کے ساتھ رہیں گے، علامہ سید سبطین الحسینی نے اس موقع پر مصائب حضرت عباس علمدار (ع) بھی بیان کئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree