وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخواکے سیکریٹری تنظیم سازی شفیق طوری اور معاون سیکریٹری تنظیم سازی جلال حسین نے ہنگو،کوہاٹ،بنوں،لکی،ٹانگ،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور اورنوشہرہ کے دورہ جات کیئے اور وہاں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات میں تنظیمی ڈھانچے کی مظبوطی کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، ہنگو میں شیر افضل صاحب،کوہاٹ میں مولانا مورتضیٰ صاحب،بنوں میں نوروز علی،لکی میں حاجی گل افضل،ٹانگ میں شہباز علی،ڈیرہ میں مولانا غضنفر علی،پشاور میں زاہد علی اور نوشہرہ میں اورنگزیب بنگش سے تنظیم کو فعال بنانے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔اور ایک نئے جذبے اور ولولے سےتنظیمی فعالیت انجام دینے کا عہد کیاگیا۔