Print this page

قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام شیعہ سنی مشیران کا اجلاس، ایم ڈبلیوایم صوبہ خیبرپختونخواکےعلامہ محمد اقبال بہشتی کی بھی شرکت

26 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(کوہاٹ) قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام ضلع کوھاٹ، ہنگواور اورکزئی ایجنسی کے بزرگان پر مشتمل دو بڑے اجلاس منعقد ہوئے صبح9بجے بنگش اورکزئی کےشیعہ مشیران کامختلف قومی امور پر اجلاس  منعقدہواپھر11بجے ضلع کوہاٹ کے اھل سنت علماء ومشیران بھی تشریف لائےان کے ساتھ بھی تفصیلا ًمحرم وصفرکے مجالس،کوہاٹ چہلم جلوس اور دیگرمشترکہ مذہبی وقومی امور پر ہم آہنگی کیساتھ بات چیت ہوئی،ان اجلاسوں میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وضلعی مسؤلین نے بھرپورشرکت کی،چیف جسٹس(ر)سید ابن علی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی،مولانا سیدین ودیگر شیعہ سنی عمائدین نے تفصیلی خطاب کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree