Print this page

ایم ڈبلیوایم ایبٹ آباد اور دیگر اہل سنت جماعتوں کے زیر اہتمام مشترکہ لبیک یارسولؐ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

05 جنوری 2015

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل ،سنی تحریک اور دیگر اہلسنت برادران نے مل کر لبیک یارسولؐ موٹر سائیکل ریلی کا انعقادبعد از نماز جمعہ کیا ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی ،سیکرٹری سیاسیات سیداظہر حسین شا ہ ،تحصیل حویلیاں کے ڈپٹی سیکرٹری سید نجم الحسن کاظمی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید فیضان علی شاہ اور دیگر عہدیداران نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کر کے ریلی کو کامیاب بنایا۔لبیک یارسول ؐ موٹر سائیکل ریلی کا آغاز حویلیاں گاؤں سے کیا گیا اور حویلیاں شہر میں تحصیل حویلیاں کے ڈپٹی سیکرٹری سید نجم الحسن نے نعت رسول مقبولؐ سے تمام شرکائے ریلی کے اذہان کو منور کیا اور آخر میں وحدت پارکنگ میں ریلی کا اختتام ہوا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree