Print this page

جہاں اپنے پلیٹ فارم کا تشخص ضروری ہے وہاں قومی وحدت کا بھی بھرپور لحاظ رکھا جائے گا، علامہ سبطین حسینی

16 اپریل 2015

وحدت نیوز (کوہاٹ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پی کے علامہ سید محمد سبطین حسینی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے سیاسی تشخص کے ساتھ قومی وحدت کا بھی لحاظ رکھا جائے گا۔ کچئی، علاقہ بنگش کے دورہ کے دوران رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کسی بھی سیاسی و مذہبی تنظیم کے لئے اس کے سیاسی اداروں میں سیاسی نمائندگی ضروری ہے۔ لہذا ہم چونکہ ایک مذہبی و سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور ملت کی نمائندگی کا افتخار اور مختلف مواقع پر قوم کی خدمت کا اعزاز بھی حاصل ہے تو ضروری ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور اس فورم میں ہماری نمائندگی ہو۔ لیکن قومی شخصیات کی خدمات کا احساس اور ملت کی وحدت کا پاس رکھتے ہیں، جہاں اپنے پلیٹ فارم کا تشخص ضروری ہے وہاں قومی وحدت کا بھی بھرپور لحاظ رکھا جائے گا۔ انشاء اللہ ضلع کوہاٹ و ہنگو میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اور علاقائی صورتحال و شخصیات و علماء کے آراء کا بھی پاس رکھا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree