Print this page

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

10 اپریل 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، اور کابینہ کے دیگر اراکین شریک تھے، اس موقع پر آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے بات چیت ہوئی اور ناصر عباس شیرازی نے مرکزی سیاسی سیل کے فیصلہ جات اور صوبائی بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے تنظیم کی پالیسی واضح کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی شناخت کے ساتھ بھرپور حصہ لیا جائے گا اور مختلف اضلاع سے نمائندے سامنے لائے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران مختلف ڈویژنز کی بنیاد پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صوبائی سیاسی کمیٹی علامہ سبطین حسینی، تنویر مہدی اور تہورعباس پر مشتمل ہو گی۔ ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت کے معاملات صوبائی سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی، ہزارہ ڈویژن کے لئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، راجہ نوازش خان، مظہر علی شاہ۔ کوہاٹ ڈویژن کے لئے حاجی علی داد خان اور علامہ ارشاد علی جبکہ نوشہرہ کے لئے اورنگزیب جعفری کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree