Print this page

دہشتگردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا وقت آ گیا ہے،علامہ سبطین حسینی

29 جنوری 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا وقت آ گیا ہے، حکومت دہشتگردی کیخلاف مضبوط موقف اپنائے، 18 کروڑ عوام اس کے ساتھ ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے وطن عزیز کو اپنے ناپاک پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔ آئے روز بم دھماکوں، خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بےگناہ عوام اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، جبکہ حکمرانوں اور بعض سیاسی جماعتوں کا دہشتگردی کے حوالے سے موقف انتہائی کمزور اور وطن عزیز کے مفادات کے یکسر خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام امن کیلئے ترس رہے ہیں، لہذا حکومت کو فوری طور پر مذاکرات کے چکروں سے نکل کر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کرنا چاہے۔ انہوں نے ہنگو دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کی نظر میں نہ کوئی بچہ قابل رحم ہے، نہ کوئی بزرگ۔ وطن عزیز کو ان امن کے دشمنوں سے نجات دلانے کیلئے فوری طور پر مربوط حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree