Print this page

ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں مجلس وحدت مسلمین کے یونٹ کا قیام

09 اکتوبر 2013

وحدت نیوز ( کوہاٹ)  ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں مجلس وحدت مسلمین کا یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع کوہاٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان نے یونٹ قائم کردیا ہے۔ جس کے سیکرٹری جنرل عظمت حسین ہوں گے جبکہ ندیم عباس ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں۔ جبکہ دیگر کابینہ میں حاجی لیاقت علی، نوشاد علی، گل سرور، لیاقت علی، نصیب علی، ملک بلال حسین، خلیل حسین، ہادی حسین، خیال حسن، شاہ حسن اور اوقیانوس شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان نے یونٹ اراکین سے حلف لیا۔ اور انہیں مجلس وحدت مسلمین کے اہداف اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree