Print this page

مظلوم یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے بمباری نے آل سعود کی اسلام دشمنی ثابت کر دی، علامہ سبطین حسینی

21 اپریل 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ مظلوم و نہتے عوام پر آل سعود حکومت کی کیمیائی بمباری نے صدام کی سفاکانہ درندگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ یمن میں قانونی حکومت کے قیام کی آڑ میں مداخلت نے جہاں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کیں وہاں آل سعود نے آل یہود سے ملکر عالم اسلام کو بھی مشکل میں ڈالا۔  اسلامی ممالک کے وسائل و قوت کا بیجا ضائع ہونا اور یمن کے مظلوم عوام پر بہیمانہ تشدد و بربریت نے آل سعود کی اسلام دشمنی ثابت کر دی ہے۔  یمن میں مداخلت کی حمایت آل سعود  کے لئے نیا افغانستان جنم دے گی۔ اور یہ آل سعود کی شاہانہ و ظالمانہ حکومت کا آخری دور ثابت ہوگا۔  کامیابی یمنی عوام کا مقدر ہے اور انہوں نے فتح یاب ہونا ہے۔ یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی قوتیں اور انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں ، یہ بھی ایک سوال ہے۔  چونکہ یہ مداخلت اور بربریت امریکی ایماء پر ہو رہی ہے اس لئے وہاں کے مظالم پر دنیا خاموش ہے ۔ لیکن تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ فتح ہمیشہ مظلومیت کی ہوتی ہے ۔ آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ڈی آئی خان کے مومنین کی وحدت اور خدمت نیز سیاسی و ملی تشخص کے علاوہ وہاں کے عوامی حقوق کے حصول کے لئے  بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے، البتہ حکمت و تدبیر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر  وہ اقدام کریں گے جس میں ملی و سیاسی و قومی حقوق کا تحفظ ہو۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree