Print this page

کوئٹہ، آغا رضا کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار خادم حسین وردک سے تعزیت

28 دسمبر 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب سردار خادم حسین وردک کی بھابھی کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے رکن شوری عالی اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی سربراہی میں ان سے تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی، کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل عباس آغا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کونسلر کربلائ رجب علی، کونسلر سید مہدی، حاجی ناصر، اور یونس علی شامل تھے۔ وفد نے سردار خادم حسین وردک ، ان کے بھائی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree