Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم اور نامزد امیدوار علامہ علی حسنین حسینی کی سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ سے ملاقات

16 جنوری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء اور امیدوار حلقہ پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے وفد نے الیکشن کے سلسلے میں سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف معاشرتی و اجتماعی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی، جبکہ آئندہ انتخابات سے متعلق اہم سیاسی أمور پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر کارکن بھی انکے ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree