اہلیان بلاک 2 و برادران قندھاری کا ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار جعفرعلی اور عباس علی موسوی کی حمایت کا اعلان

15 جنوری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)اِمام بارگاہِ اِمام زمانؑ ہزارہ ٹاون عام انتخابات کے سلسلے میں اہلیان بلاک 2 وبرادران قندھاری نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی جعفر علی جعفری ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید عباس علی موسوی(سید عباس آغا) سمیت ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاون کے کابینہ کواِمام بارگاہِ اِمام زمانؑ میں دعوت دی ۔

اس موقع پرنامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی جعفر علی جعفری، نامزداُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید عباس علی موسوی (سید عباس آغا) نے  اہلیان بلاک 2 و برادران قندھاری کو ایم ڈبلیو ایم کے منشور کو بتایا۔اہلیان بلاک 2 و برادران قندھاری  و محترم قاری اشرف نےاپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدواروں پر اعتماد کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں  ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree