Print this page

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جھل مگسی بلوچستان کے زیر اہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں قرآن خوانی ونوحہ خوانی ومجلس تکریم شہداء کا انعقاد

05 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جھل مگسی بلوچستان کے زیر اہتمام  بیادشہید مقاومت  سید حسن نصراللہ اوران کے رفقاء شہدائے غزہ، فلسطین، لبنان،کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں  قرآن خوانی ونوحہ خوانی ومجلس تکریم شہداء کا انعقاد کیا گیا ۔

مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئےمعرفت فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا سعید احمد سعیدی نے کہا کہ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ صاحب اور ان کے رفقاء کی سید حسن نصر اللہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سید بزرگوار  کی عالم اسلام کے لیے گرانقدر خدمات ہیں انکی  زندگی کا ایک بڑا حصہ عملی جہاد مظلوم فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے دفاع میں گذرا ہے انہوں ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کی حتی کہ اس راہ میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ان کی المناک شہادت ہی اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گی گرچہ ان کی شہادت عالم اسلام کے بہت بڑا سانحہ و ناقابل برداشت نقصان ہے شہید بزرگوار کی عظیم و گرانقدر شہادت ضرور رنگ لائے گی۔

 مجلس تکریم شہداء میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری ضلع جھل مگسی کے ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ محترم شمن علی دھکڑ  و دیگر و عہدیداران ، کارکنان و مومنین نے بھرپور شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree