سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف ایم ڈبلیوایم و دیگر تنظیمات کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

30 ستمبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف اور پاراچنار، فلسطین، لبنان اور افغانستان کے مظلومین کی حمایت کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 کوئٹہ کے عوام کی جانب سے احتجاجی ریلی علمدار روڈ میں مسجد ولی عصر سے نکالی گئی، جو شہداء چوک علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر علماء کرام، عمائدین، عوام الناس، بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مشتمل مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل مسلمانوں پر ظلم و ستم کئے جا رہا ہے۔ مسلم دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں غزہ کے بعد اب لبنان کے عوام کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاراچنار اور افغانستان میں جاری مظالم کا بھی تذکرہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree